روس کے ساتھ کشیدگی کے بعد یوکرین نے کرائمیا سے متصل سرحد اور جن مشرقی علاقوں میں باغی سرگرم ہیں وہاں فوج کو چوکس رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں
بدھ کے روز ماسکو نے الزام عائد کیا تھا کہ یوکرین کرائمیا میں مسلح دراندازی کی کوششیں کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ میں یوکرین کے سفیر ولادمیر یلچنکوف
نے روس سے اس دعوے کے بارے میں شواہد فراہم کرنے کو کہا تھا اور کہا کہ اس وقت روس کے تقریبا 40،000 فوجی یوکرین اور کرائمیا کی سرحد پر جمع ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ’اگر ایسا حقیقت میں ہوا ہے تو پھر اس کے ثبوت کہاں ہیں؟ بیانات، تصاویر، فوٹو، ویڈیوز کچھ تو، یہ تو محض الفاظ ہیں۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ اتی بڑی تعداد میں روسی افواج کا کرائمیا میں جمع ہونا کسی بری نیت کی عکاسی کرتا ہے۔